راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈائون،03منشیات فروش گرفتار،03کلو سے زیادہ چرس برآمد

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈائون،03منشیات فروش گرفتار،03کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او مورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروش عمیر خان اور محمد عمیر کو گرفتار کر لیا، ملزم عمیر خان کے قبضہ سے 01کلو260گرام چرس جبکہ ملزم محمد عمیر کے قبضہ سی01کلو100گرام چرس برآمد ہوئی، ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش منظور علی کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو60گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے ،منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈائون جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں