راولپنڈی،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش،7 سالہ گمشدہ بچے کو اس کے گھر والوں سے ملوا دیا

منگل 27 اکتوبر 2020 21:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش،7 سالہ گمشدہ بچے کو اس کے گھر والوں سے ملوا دیا تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 1 کے افسران سب انسپکٹر محمد سیار خان اور سب انسپکٹرامجد علی کو دوران گشت روڈ کے کنارے ایک 7 سے 8 سالہ بچہ روتا ہوا ملا۔

موٹروے پولیس کے افسران نے فوری طورپربچے کو اپنی تحویل میں لیا اور پوچھ گچھ کرنے پر بچے نے اپنا نام اسد ولد عمر بتایا او رمزید بتایا کہ وہ مردان کار ہائشی ہے۔ افسران نے بچے کے متعلق بیس کو اطلاع دی۔ آپریشن آ فیسر انسپکٹر جواد خان فوری طور پر موقع پر پہنچے اور بچے کو کیمپ آفس لے گئے۔مزید تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ بچہ کنال چوک مردان کا رہائشی ہے اور جماعت 2 کا طالبعلم ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن آ فیسر ہمراہ JPOکانسٹیبل واحد نیاز بچے کو لے کر مذکورہ جگہ پر پہنچے اور پرزور کاوشو ں کے بعدمذکورہ بچے کے کزن کو ڈھونڈھنے میں کامیاب ہو گئے۔ تمام تر قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد بچے کو لواحقین کے حوالے کیا گیا۔ بچے کے گھر والو ں نے موٹروے پولیس کی اس ہمدردانہ کاروائی کو خوب سراہا اورمذکورہ بچے کی والدہ نے موٹروے پولیس کے حق میں دعائیں کیں۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد وصال فخر سلطان نے افسران میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ موٹروے پولیس اسی طرح عوام کی خدمت میں سرگرم رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں