صفائی کے ذریعے شہریوں کو کورونا،سموگ،ڈینگی سے تحفظ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

منگل 24 نومبر 2020 19:44

راولپنڈی۔24نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24نومبر2020ء) :اظہار ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ  نے کہا ہے کہ صفائی کے ذریعے شہریوں کو کورونا،سموگ،ڈینگی سے تحفظ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔صفائی کے ذریعے شہریوں کا بیماریوں سے تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ہمارے ورکرزکورونا،سموگ اور ڈینگی کے خلاف فرنٹ لائن پر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان خیا لات کا اظہار ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے آگاہی مہم کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ صفائی کی کا وشوں میں شہریوں کا بھرور تعاون ڈینگی ،سموگ اور کورونا فری کلین اینڈ گرین راولپنڈی کے ہدف کے حصول میں معاون ثا بت ہو گا۔

(جاری ہے)

شہر کی صفائی کے حوالے سے کوئی کو تاہی قابل برداشت نہیں،کام میں غفلت برتنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

دریں اثناءایم ڈی کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیو نیکیشن ٹیموں نے شہریوں کی آگاہی کے لئے ڈینگی اور سموگ کی روک تھام کے لئے آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے اور شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے ارد گرد کاماحول کو صاف رکھیں۔گھر کے ساتھ اپنا شہر محلہ اور گلیاں صاف رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔کہیں بھی پانی نہ کھڑا ہو نے دیں ،کھلے عا م کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں۔اپنے بچوں میں صفائی کی عادات ابھی سے ڈالیں ۔صفائی کا پیغام عام کریںکیونکہ صفائی کے ذریعے ہم ڈینگی اور کورونا جیسی وبائی امراض سے بڑی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں