فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ایل ایل بی کی طالبات کے وفد کاتھانہ صدر بیرونی کا معلوماتی و آگاہی دورہ

دورے کے دوران طالبات کو پولیس ورکنگ کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی،وفد میں شامل طالبات نے پولیس کے عملی کام سے متعلق خصوصی دلچسپی کا اظہار کیااور پولیس ورکنگ کے حوالے سے مختلف سوالات کیے

جمعہ 27 نومبر 2020 21:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ایل ایل بی کی طالبات کے وفد کاتھانہ صدر بیرونی کا معلوماتی و آگاہی دورہ، دورے کے دوران طالبات کو پولیس ورکنگ کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی،وفد میں شامل طالبات نے پولیس کے عملی کام سے متعلق خصوصی دلچسپی کا اظہار کیااور پولیس ورکنگ کے حوالے سے مختلف سوالات کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ایل ایل بی کی طالبات کے وفد نے تھانہ صدر بیرونی کا معلوماتی و آگاہی دورہ کیا، دورے کے دوران طالبات کو پولیس کے عملی کام کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں،وفد میں شامل طالبات نے پولیس کے عملی کام سے متعلق خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا،وفد کو محرر دفتر،فرنٹ ڈیسک،ایف آئی آر،حوالات،ضمنی، تفتیشی افسران کے امور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،طالبات کے دورے کے دوران ایس ایچ او صدر بیرونی،پی آراو وفد کی رہنمائی کے لیے موجود رہے جنہوں نے طالبات کی طرف سے کیے جانے والے سوالات پر بریف کیا، دورے کے اختتام پر وفد نے پولیس ورکنگ کے حوالے سے معلومات میں اضافے کے بعد خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ راولپنڈی پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے اور موجودہ وقت کی ضروریات کے عین مطابق ہے، پولیس کے حوالے سے منفی تاثر غلط ہے جبکہ ہم نے پولیس ورکنگ کے عملی کام کو جان کر اس کو یکسر منفرد پایا،جس سے ہمارے ذہنوں میں پولیس کے حوالے سے پائے جانے والے تحفظات دور ہوئے حقائق سے آگاہ ہو کر ہم یہاں سے ایک مثبت سوچ اور پیغام کے ساتھ روانہ ہو رہے ہیں،انکا کہناتھا کہ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں شہریوں کی سہولت اور پولیس ورکنگ کی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عملی طور پر دیکھ کر پولیس کے جدت کی جانب سفر کا اندازہ ہوا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں