'راولپنڈی،باہمت بزرگ پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں مجموعی طور پر 5093سینئر سیٹیزنز کو کارڈذ جاری کئے جائیں گے ،ڈویژنل کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود

اتوار 29 نومبر 2020 19:55

؂راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جاری کئے گے باہمت بزرگ پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں مجموعی طور پر 5093سینئر سیٹیزنز کو کارڈذ جاری کئے جائیں گے جن سے 65سال اور زائد عمر کے مستحق بزرگ شہریوں کو ماہانہ 2000روپے مل سکیں گے۔

یہ بات انہوں نے کمشنر آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ضلعی انتظامیہ، بیت المال اور سماجی بہبود اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے اضلاع میں یہ پروگرام بیک وقت شروع کر دیا گیا ہے اور تمام اضلاع سے کارڈوں کے اجراء، نادار کی تصدیق اور دیگر متعلقہ امور پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ حاصل کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ضلع میں 2257بزرگ شہریوں کو کارڈز دئیے جائیں گے جبکہ ضلع اٹک میں 894، جہلم 616اور چکوال 1326 مستحق بزرگ شہریوں کو کارڈز جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں 320 بزرگ شہریوں کو کارڈز جاری کئے جا چکے ہیں اور اس عمل کو جلد مکمل کرنے کے لئے اس حوالے سے کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں