محکمہ لائیوسٹاک حکومت پنجاب کی ہدایات ، پھپھوندی والی روٹی ٹکڑا اور کھل بنولہ کی فروخت کیخلاف کریک ڈائون جاری

پھپھوندی والی روٹی ٹکڑا کھل بنولہ سے جانوروں کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے،کیمیکل دودھ ابالنے پر بھی ختم نہیں ہوتے ،ڈائریکٹر لائیوسٹاک

منگل 1 دسمبر 2020 23:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) محکمہ لائیوسٹاک حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری لائیوسٹاک کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کے مطابق خراب الی (پھپھوندی )والی روٹی ٹکڑا اور کھل بنولہ کی فروخت کے خلاف کریک ڈائون جاری ۔محکمہ کے تمام افسران کو کریک ڈائون کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے علاقہ میں موجود سپلائرز کی دوکانوں اور گوداموں کو چیک کرنا شروع کردیا گیا ہے اور خوراک کی کوالٹی خراب ہونے پر دکانوں کو سیل کرنے اورجرمانہ کرنے کا عمل جاری کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈاکٹر سید ندیم بدر نے کہا کہ خراب الی( پھپھوندی ) والی روٹی ٹکڑا اور کھل بنولہ کے استعمال سے جانوروں کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے اور اس سے خارج ہونے والے کیمیکل جانوروں کے دودھ میں بھی شامل ہوتے ہیں جو ابالنے پر بھی ختم نہیں ہوتے اور ایسا دودھ استعمال کرنے سے جگر ،معدہ اور گردوں کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں