راولپنڈی، راول ڈویژن پولیس کی آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ،07ملزم گرفتار

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) راول ڈویژن پولیس کی آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ،07ملزم گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کرنے والے 06 ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں محمد عرفان، محمد بلال، محمد ارشد، محمد اعجاز، فضل مسیح اور وقا ص علی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد ہوا،جبکہ ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے ملزم دانش محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں