راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،10ملزمان گرفتار ،اسلحہ و منشیات بر آمد

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی10ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ1230 گرام چرس،150گرام ہیروئن،05لیٹرشراب ،08بوتل شراب،02پستول 30بورمعہ ایمونیشن اور01خنجر برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے عثمان غنی سے 500گرام چرس،تھانہ کہوٹہ پولیس نے شمیر اختر سے 500گرام چرس،تھانہ گوجرخان پولیس نے انتخاب سی230گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے قاسم سے 150گرام ہیروئن ،تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے حیات سے 05لیٹرشراب،تھانہ کلرسیداں پولیس نے رضوان سی04بوتل شراب ،دائود سی04بوتل شراب،تھانہ نصیر آباد پولیس نے جاوید سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے علی خان سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن اورتھانہ نیوٹائون پولیس نے حارث سے 01خنجر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں