پولیس پرفائرنگ :جرم ثابت ہونے پرملزم کو مجموعی طور پر38سال سخت قید کی سزا

منگل 26 جنوری 2021 23:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج شوکت کمال ڈار نے پولیس پارٹی پر فائرنگ اور اے ایس آئی کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں نامزدملزم کوجرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر38سال قید سخت اور 3لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی فرخ احمدنے محرم کے دوران فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلایا اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے اے ایس آئی نجیب کو زخمی کر دیا تھا،پولیس نے ملزم فرخ احمد کو گرفتار کیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو مجموعی طور پر 38سال قید اورساڑھی3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں