راولپنڈی،تھانہ نصیر آبادپولیس کی کارروائی ،غیر قانونی گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنیوالی2ملزمان گرفتار،مقدمات درج کرلئے

بدھ 27 جنوری 2021 22:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) تھانہ نصیر آبادپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنیوالی2ملزمان گرفتارکر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 02ملزمان محمد ارسلان اورعالم شاہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے گیس سلنڈرز ،الیکٹرک کانٹے اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او نصیر آباد اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے اپنی جان کے ساتھ عوام کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کارروائیوںکاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں