ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن کا ڈی ایس پی جہلم کے ہمراہ ضلع کی پٹرولنگ پوسٹ کوچک اکا کا وزٹ

پٹرولنگ پولیس جھلم کے پوسٹ انچارجز،ڈیوٹی آفیسرز،محرران اور عملہ کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی

جمعرات 17 جون 2021 17:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ نے ڈی ایس پی جھلم اصف محمود،ڈسٹرکٹ آفیسر پی ایچ پی اٹک عابد خان کے ہمراہ ضلع جھلم کی پٹرولنگ پوسٹ کوچک اکا کا وزٹ کیا اس موقع پر اے ایس آئی وسیم انتصار نے چاک وچوبند دستے کے ہمراہ سلامی دی دوران وزٹ پوسٹ کا ریکارڈ،اسلحہ،سرکاری گاڑی کا معائنہ کیااور پٹرولنگ پولیس جھلم کے پوسٹ انچارجز،ڈیوٹی آفیسرز،محرران اور عملہ کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی اور تمام عملہ کو دل جمعی سے کام کرنے اور ڈسپلن اور فورس کے امیج کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کے احکامات صادر کیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں