پنجاب آرٹس کونسل میں محفل مشاعرہ وتقریب تقسیم اسنادکا انعقاد

پیر 26 جولائی 2021 23:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) انٹرنیشنل رائٹرزفورم پاکستان اورپنجاب آرٹس کونسل کے اشتراک سے محفل مشاعرہ اورتقریب ِتقسیم اسنادکا انعقادکیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کی مجلس صدارت میں معروف اورنامورشاعرارشدملک، نویدملک، اورعادل زمان شامل تھے جبکہ جہاں آراء تبسم مہمان خصوصی تھیں۔شعراء اورادبیوں کی قلمی کاوشوں پراسنادبرائے اعترافِ سخن تقسیم کی گئیں۔فورم کے بانی شہزادافق نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔تقریب کا مقصدشعراء کرام اورادیبوں کی حوصلہ افزائی کرناتھا جس میں نظامت کے فرائض حمزہ اقبال نے اداکیے۔اس موقع پرشعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں