سی پی اوراولپنڈی کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری

سی پی اونے کھلی کچہری میں آنے والی46شہریوں کے مسائل سنے اوراحکامات جاری کیے،شہری کے ساتھ نارواسلوک کی شکایت پر اے ایس آئی کو چارج شیٹ جاری

جمعرات 29 جولائی 2021 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) سی پی اوراولپنڈی کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے،سی پی اونے کھلی کچہری میں آنے والی46شہریوں کے مسائل سنے اوراحکامات جاری کیے،شہری کے ساتھ نارواسلوک کی شکایت پر اے ایس آئی کو چارج شیٹ جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کھلی کچہری کاانعقاد کیا، سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والی46شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر سی پی او راولپنڈی نے قانونی کاروائی کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو مارک کیں،کھلی کچہری میں شہری نے اے ایس آئی کی جانب سے نارواسلوک کے متعلق درخواست پیش کی جس پر سی پی اومحمد احسن یونس نے تھانہ وارث خان میں تعینات اے ایس آئی اجمل کو چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دیا،سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ شہریوں پرتشدد اورنارواسلوک کسی صورت برداشت نہیں ، راولپنڈی پولیس میرٹ اورخود احتسابی پر یقین رکھتی ہے جسے ہر صورت یقینی بنایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں