راولپنڈی، کھلی کچہری میں خاتون کی درخواست پر سی پی او کا نوٹس

خاتون کو تنگ کرنے، بلیک میل کرنے اور سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے والی02 ملزمان گرفتار

جمعہ 30 جولائی 2021 23:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) کھلی کچہری میں خاتون کی درخواست پر سی پی او کے نوٹس پرخاتون کو تنگ کرنے، بلیک میل کرنے اور سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے والی02 ملزمان گرفتارکر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی اومحمد احسن یونس کی کھلی کچہری میں خاتون نے درخواست پیش کی کہ دوکان سے ایزی لوڈ کروایا جسکے بعد کلیم اور طارق نے تنگ و پریشان اور بلیک میل کرنا شروع کیا، جس پر سی پی اومحمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوپیرودھائی کو فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، پیر ودھائی پولیس سی پی او کے احکامات کی روشنی میں متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کی02 ملزمان کلیم اورطارق کو گرفتارکرلیا،سی پی او محمد احسن یونس کا کہناتھاکہ خواتین پر تشدد، بلیک میلنگ یا ہراساں کرنا ناقابل برداشت ہے،خواتین ہراسگی، تشدد یا زیادتی کی رپورٹ ہراسمنٹ رپورٹنگ یونٹ کے نمبر 797-276-111 پر کریں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں