راولپنڈی،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کا رات گئے مختلف تھانوں کا دورہ

سی پی اوکی سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے اور مستعدی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت

بدھ 22 ستمبر 2021 23:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے رات گئے مختلف تھانوں کا دورہ کیا۔سی پی او نے تھانہ ویسٹریج، بنی، وارث خان اور صادق آباد کا سرپرائز وزٹ کیا،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اور ڈویژنل ایس پیز بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے رات گئے مختلف تھانوں کا دورہ کیا،سی پی او نے تھانہ ویسٹریج، بنی، وارث خان اور صادق آباد کا سرپرائز وزٹ کیا،اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال اور ڈویژنل ایس پیز بھی انکے ہمراہ تھے، سی پی او محمد احسن یونس نے تھانوں کا ریکارڈ، حوالات اور ڈیوٹی کو چیک کیا، سی پی او نے متعلقہ ڈویژنل ایس پیز سے بھی میٹنگ کی، سی پی اومحمد احسن یونس نے سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے اور مستعدی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں