تھانہ صدربیرونی پولیس نے 4سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) تھانہ صدربیرونی پولیس نے 4سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدربیرونی پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم جان محمد نے اس کے 04سالہ بیٹے کو گھر میں لے جاکر زیادتی کی کوشش کی ،جس پر صدر بیرونی پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ اوصدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 04سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم جان محمد کو گرفتارکرلیا، ایس ڈی پی اوصدر نے کہاکہ راولپنڈی پولیس خواتین اوربچوں پر تشدد ،زیادتی اوراغواء جیسے واقعات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں