تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار کرلئے

وارداتوں میںاستعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیا،ملزمان شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار کر کے وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا،ملزمان شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 03ملزمان عمر،ساجداورحسن کو گرفتارکرلیا،ملزمان سے وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والے 03پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے ،ایس ایچ اوائیرپورٹ نے بتایاکہ ملزمان کو وارداتوں کے انکشاف پرشناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کردیا گیا،شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ اوائیرپورٹ اورپولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں