راولپنڈی ،پولیس کی منشیات فروشوں ،شراب سپلائرز کیخلاف کارروائی ،14ملزمان گرفتار

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 14ملزمان گرفتارکر کے 5 کلو سے زائدگرام چرس کرلی ،25لیٹر شراب اور15بوتل شراب برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 08ملزمان احسن ،قمرزمان ،عدنان پرویز ،سید گوہر ،محمد عمران ،محمد عمیر ،عدنان مسیح اورزبیر خان کو گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 01کلو900گرام چرس اور05لیٹرشراب برآمد ہوئی ، ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02 ملزم کو گرفتا رکرلیا، ملزم مظہر اقبال کے قبضہ سی01کلو600گرام چرس اورملزم افضل محمود کے قبضہ سے 20لیٹرشراب برآمدہوئی، ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم مظہر محمود کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سی01کلو500گرام چرس برآمد کرلی ، ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حمزہ کو گرفتا رکرلیا،ملزم کے قبضہ سی210گرام چرس برآمد ہوئی ،ایس ایچ اوویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم تیمورالسلام کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سی115گرام چرس برآمد کرلی،جبکہ ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم وقار خان کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سی15بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں