چیئرمین آرڈی اے طارق محمومرتضی سے راولپنڈی چیمبرزآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈ سٹری کے وفد کی ملاقات

بدھ 20 اکتوبر 2021 18:32

راولپنڈی۔20اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) :چیئرمین آرڈی اے طارق محمومرتضی سے راولپنڈی چیمبرزآف سمال ٹریڈرز ابنڈسمال انڈ سٹری کے وفد نے  ملاقات کی۔ تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے تجاویز پر غورکیا گیا، چیئرمین آر ڈی اے طارق محمودمرتضی نے تاجر رہنماؤں کے مسائل حل کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر میونسپل کارپوریشن اور تحصیل  کی خالی جگہوں پر پارکنگ کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے۔ تجاوزات کیخلاف آپریشن بھی شروع کیاجائے گا، تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 25دسمبر سے رنگ روڈ پر کام شروع کردیا جائے گا۔منڈیاں، ٹرک اڈے وہاں شفٹ کرنے سے بھی مسائل حل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین آر ڈی اے نے تمام مسائل پر بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شاہد غفور پراچہ نے کہاکہ لیاقت روڈ، چاٰئنہ مارکیٹ، لال حویلی، اور متعلقہ بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ ٹریفک روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والی تجاوزات کو ہٹایا جائے۔ٹریفک کی وجہ سے تاجروں اور خریداروں دونوں کیلئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔گروپ لیڈر نے چیئرمین آر ڈی اے سے درخواست کی کہ تمام اداروں کی مشترکہ اجلاس بلا کر تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

چیئرمین آر ڈی اے نے کہا کہ اس حوالے سے جلد اجلاس بلایا جائے گا جس میں کمشنر راولپنڈی،  سی او میونسپل کارپوریشن اور سی ٹی او وغیرہ شامل ہوں گے اور مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدمات کئے جا سکیں۔وفد میں گروپ لیڈرراولپنڈی چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری شاہد غفور پراچہ،صدرراولپنڈی چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری آصف ادریس،  چیئرمین راولپنڈی چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری شیخ ندیم،ساجد حسین بٹ، دوست علی خان، محمد شاہد، انجمن نذیر ودیگر تاجر رہنما شریک ہوے۔

صدر شیخ آصف ادریس نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل کے فوری حل کیلئے آپریشن کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے، شاہدغفور پراچہ نے تاجروں کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں تاجروں کی جانب سے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا گیاکہ شہر کے مسائل کو دور کرنے کیلئے ہمیشہ بھر پور تعاون کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں