تھانہ نصیر آباد پولیس نے رابری کے مقدمات میں ملوث2ملزمان گرفتار کر لئے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) تھانہ نصیر آباد پولیس نے رابری کے مقدمات میں ملوث2ملزمان گرفتار کر کے مسروقہ رقم 35ہزار وروپے ،03موبائل فون اور02پسٹل برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے رابری کے مقدمات میں ملوث 02ملزمان محمد سلمان اوراسد علی کوگرفتارکرلیا،ملزمان سے مسروقہ رقم 35ہزار روپے ،03موبائل فون اور02پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیے ،ایس ایچ اونصیر آبادنے بتایاکہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیاجائے گا، سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار ،ایس ایچ اونصیر آباد اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں