تھانہ نیوٹائون پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتارکر لیا،چوری شد ہ موٹرسائیکل برآمد

پیر 25 اکتوبر 2021 23:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) تھانہ نیوٹائون پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتارکر کے چوری شد ہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونیوٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم ذیشان سرور کو گرفتارکرلیا،ملزم سے چوری شد ہ موٹرسائیکل برآمد ہوا، ایس ایچ اونیوٹائون نے بتایاکہ ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیاجائیگا،ایس پی راول کا کہناتھاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں