راولپنڈی ،پولیس کی کارروائی ،6ملزمان گرفتار ، اسلحہ، منشیات برآمد کرلیا

منگل 26 اکتوبر 2021 23:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی6ملزمان گرفتار کر کے 2پستول 30بور معہ ایمونیشن،840گرام چرس اور10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے رحمت اللہ سی01 پستول30بو رمعہ ایمونیشن، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے محمد اسرار سی01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ جاتلی پولیس نے محمد آزاد سی500 گرام چرس، افتخار علی سی140گرام چرس، تھانہ کلرسیداں پولیس نے محمد نعمان سی200گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے خالد رشید سی10 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں