راولپنڈی ،پولیس کا پتنگ فروشوں ،پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون ،8ملزمان گرفتار

ہفتہ 27 نومبر 2021 18:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں اورپتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 8ملزمان گرفتار کر کے پتنگیں اورڈوریں برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اومورگاہ اوران کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کرنے والے 05ملزمان زین ،منیب ،جہانزیب ،اشتیاق اورذوالقرنین کو گرفتارکرلیا ،ملزمان کے قبضہ سے 30پتنگیں اور12ڈوریں برآمد ہوئیں،جبکہ مورگاہ پولیس نے ایک اور کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروشی کرنے والے ملزم فرحان علی کوگرفتارکرکے ملزم سی100پتنگیں اور04ڈوریں برآمد کیں،ایس ایچ اوگنجمنڈ ی اوران کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان حمزہ اورتنویر کو گرفتارکرلیا ،ملزمان کے قبضہ سے 10ڈوریں برآمد ہوئیں ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے جس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں