تھانہ گوجرخان پولیس کی کارروائی ،گینگ ریپ کے 2ملزمان گرفتار

پیر 29 نومبر 2021 23:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) تھانہ گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ ریپ کے 2ملزمان گرفتار کر لئے،ملزمان نے خاتون کو سامان لے کر دینے کے بہانے ویران جگہ لے جاکرزیادتی کانشانہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے اسے سامان لے کردینے کے بہانے ویران جگہ لے جا کر زیادتی کانشانہ بنایا ،گینگ ریپ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا،ایس پی صدر کامران عامر نے ایس ڈی پی اوگوجرخان طاہر عباس کاظمی کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، ایس ڈی پی اوگوجرخان کی زیرنگرانی ایس ایچ اوگوجرخان اورٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 02ملزمان خداداد اورناظر خان گرفتار کرلیا،ایس ڈی پی اوگوجرخان نے کہاکہ گرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیاجائے گی ،ایس پی صدر کامران عامر کاکہناتھاکہ خواتین اوربچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے ،ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیںگی ،خواتین اوربچوں پرتشدد ،زیادتی اورہراسمنٹ کے حوالے سے راولپنڈی پولیس زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں