سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی سجاد حسین سندھڑ نے انسانی سمگلنگ کیس کے ملزم کو قید وجرمانے کی سزا سنا دی

منگل 30 نومبر 2021 23:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی سجاد حسین سندھڑ نے انسانی سمگلنگ کیس کے ملزم کو قید وجرمانے کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو جرم ثابت ہونے پر ملزم کو مجموعی طور پر 14 سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا گیا ،ایف آئی اے کیانسداد انسانی سمگلنگ سیل راولپنڈی نے 2016 میں ناظم حسین بٹ کے خلاف مقدمہ نمبر 162 درج کیا تھا ، ملزم نے دبئی بھجوانے کے نام پر شہریوں سے بھاری رقوم وصول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں