سی ٹی اوراولپنڈی تیمور خان کی موسم سرما بارے مری میں خصوصی میٹنگ

دوران برفباری سیزن سرکل مری میں خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے ،تیمور خان سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئی300سو زائد ٹریفک وارڈنز 02ڈی ایس پیز اور6انسپکٹرز کے ساتھ اضافی نفری تعینات کی جائیگی ،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی

بدھ 1 دسمبر 2021 23:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی طرف موسم سرما میں برفباری کے حوالے سے ملکہ کوہسار مری کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مری ایک میٹنگ منعقد کی گئی ۔جس کی صدارت چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے کی جس میں اسسٹنٹ کمشنر مری عمر مقبول ،اے ایس پی مری، ڈی ایس پی ٹریفک مری محمد اجمل ستی اور ایس ڈی او ہائی وے مری عزہ صالحہ ،پاکستان تحریک انصاف مری کے صدر، ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے عہدہ داران، صدر انجمن تاجران اور الیکٹرنک و پرنٹ میڈیا کی طرف سے خصوصی شرکت کی گئی۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے تمام معزز مہمانوں کو موسم سرما (برفباری سیزن) کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے بنائے گئے ٹریفک پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کا کہنا تھا کہ دوران برفباری سیزن سرکل مری میں گذشتہ سالوں کی طرح خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے تا کہ دور دراز سے آنے والوں سیاحوں کو دوران سیزن ہر ممکنہ ٹریفک سہولیات فراہم کی جا سکیںاس حوالے سے مری شہر کی پانچ سڑکوں کو ون وے قرار دیا گیاہے کیونکہ مری میں صرف 3500گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے جبکہ ویک اینڈ کے دوران 60سے 70ہزار کے قریب گاڑیاں مری میں داخل ہوتی ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے پارکنگ مختص شدہ جگہوں پرکروائی جائے گی تا کہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا نہ ہو، دوران برفباری ہیوی گاڑیوں کو صرف مخصوص اوقات میں مری داخلہ کی اجازت ہو گی دوران برفباری سیزن سیاحوں کی سہولت اور انھیں ہر طرح کی سفری سہولیات کی فراہمی کے لیی300سو زائد ٹریفک وارڈنز 02ڈی ایس پیز اور6انسپکٹرز کے ساتھ اضافی نفری تعینات کی جائے گی برف باری کے دوران سیاحوں کی مدد کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی گاڑیاں، سنو بائیک ، لفٹرز ٹو ٹرک و کرین بھی پیٹرولنگ حالت میں ہوگی۔

سیزن کے دوران سیاحوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک قوانین پر ہر صورت عملدر رآمد کروایا جائے گااور خلاف ورزی کی صورت میں بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔سیاحوں کی سہولت کے لئے بذریعہ پمفلٹ اوربینرز سے مری میں محفوظ اور آسان سفر کے لئے ہدایات جاری کی جائیں گی ،سیاحوں کو بروقت مدد فراہم کرنے اور ٹریفک پرابلم کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے سنی بینک چوکی میں خصوصی کنٹرول روم بھی بنایا جائے گا۔

عوام کی سہولت کے لئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے افسران و جوان اپنی خدمات محنت اور لگن سے سر انجام دیں گیں ۔اجلاس میں شرکت معزز مہمانوں نے دوران برفباری سیزن ٹریفک کو بہتر طریقے سے رواں دواں رکھنے لئے مختلف تجاویز بھی دیں ۔اس موقع پر انھوں نے دوران برف باری سیزن مری آنے والے سیاحوں سے بھی گزارش کی کہ دوران سفر پوائنٹس پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران اور روڈ پر لگے سائن بورڈ، اور بینرز پر سختی سے پابندی کریں یہ آپکے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نئے عزم کے ساتھ سیاحوں کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں