راولپنڈی، پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں7روزہ فائرنگ پریکٹس اور ٹیکٹکس کے متعلق ریفریشر کورس اختتام پذیر ہوگیا

توقع ہے جو کچھ افسران نے سیکھاہے بوقت ضرروت فیلڈ میں اس کا ستعمال کریں گے ،ریفریشر کو رس کا مقصد پولیس فورس کی کپیسٹی بلڈنگ اور استعدادکارمیں اضافہ کرنا ہے ،ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال

جمعہ 3 دسمبر 2021 18:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں7روزہ فائرنگ پریکٹسس اور ٹیکٹکس کے متعلق ریفریشر کورس اختتام پذیر ہوگیا ،اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر افسران بھی موجود تھے ،کور س میں 20پولیس افسران کومختلف اقسام کے اسلحہ کے متعلق آگاہی و استعمال کا طریقہ ،ریڈ اورملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیکنیسک کی عملی تربیت دی گئی،ریفریشر کو رس کا مقصد پولیس فورس کی کپیسٹی بلڈنگ اور استعدادکارمیں اضافہ کرنا ہے ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں07روزہ فائرنگ پریکٹسس اور ٹیکٹکس کے متعلق ریفریشر کورس کا اختتام ہوگیا، اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنزرائے مظہر اقبال اور دیگر افسران بھی موجود تھے ،کور س میں 20پولیس افسران کومختلف اقسام کے اسلحہ کے متعلق آگاہی و استعمال کا طریقہ ،ریڈ اورملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیکنیسک کی عملی تربیت دی گئی ،کورس میں ریسکیور 1122کی ٹیم نے زخمیوںکو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی ،ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ توقع کرتا ہوں کہ جو کچھ آپ نے سیکھاہے بوقت ضرروت فیلڈ میں اس کا ستعمال کریں گے ،ریفریشر کو رس کا مقصد پولیس فورس کی کپیسٹی بلڈنگ اور استعدادکارمیں اضافہ کرنا ہے ،کورس کے اختتام پر ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال نے کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں