نوکری کاجھانسہ دے کرخاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 3 دسمبر 2021 18:42

راولپنڈی۔3دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 03 دسمبر2021ء) :تھانہ آراے بازار پولیس نےنوکری کا جھانسہ دے کرخاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

آراے بازار پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ رحمان رمضان نے اسے رہنے کے لیے بیٹھک لے کردی اور نوکر ی دلوانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کانشانہ بنایا،آراے بازار پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم رحمان رمضان کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتارکرلیا، ایس ایچ اونے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا گیاہے، ایس پی پوٹھوہار نے کا کہنا تھا کہ خواتین اوربچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،راولپنڈی پولیس خواتین اوربچوں کے خلاف سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔


متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں