راولپنڈی پولیس کی کارروائی ،غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 02 ملزمان گرفتار

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 02 ملزمان گرفتارکر کے گیس سلنڈر اوردیگر آلات ریفلنگ برآمدکرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 02ملزمان سلیم خان اورمحمد حسین کو گرفتارکرلیا ،ملزمان کے قبضہ سے گیس سلنڈر اوردیگر آلات ریفلنگ برآ مدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ایس پی راول ضیا ء الدین احمد کا کہناتھاکہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں