راولپنڈی ، تھانہ نیوٹائون پولیس کی کارروائی ،موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) تھانہ نیوٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتارکر کے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونیوٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم اکرام خان کو گرفتار کرکے ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا، ایس پی راول ضیا ء الدین احمد کا کہناتھاکہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں