راولپنڈی پولیس نے چوری ،ڈکیتی اوررابری کی وارداتوں میں مطلوب خاتون سمیت 4مبینہ ملزمان گرفتار کرلئے

4لاکھ60ہزارروپے کی مسروقہ رقم ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا

منگل 18 جنوری 2022 20:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے چوری ،ڈکیتی اوررابری کی وارداتوں میں مطلوب خاتون سمیت 4مبینہ ملزمان گرفتارکر کے 4لاکھ60ہزارروپے کی مسروقہ رقم ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیاتھانہ صدر بیرونی پولیس نے ڈکیتی اوررابری کی وارداتوں میں مطلوب فیاض ،آصف اورعامر کو گرفتار کر کے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 3پستول 30بور مع ایمونیشن برآمدکر لئے پولیس کے مطابق متعدد وارداتوں کے اعتراف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیاہے ادھر تھانہ پولیس کو متاثرہ شہری نے درخواست دی کہ وہ دکان کی صفائی کررہاتھا کہ خاتون نے غلے سے رقم چوری کرلی،متاثرہ شہری کی درخواست پرپولیس نے مقدمہ درج کرکے چوری کے الزام میں خاتون کو گرفتارکرکے مسروقہ رقم 4لاکھ 60ہزار ورپے برآمدکر لی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں