راولپنڈی ،پولیس کامنشیات فروشوں ،شراب سپلائر ز کیخلاف کریک ڈاؤن

لیڈی منشیات فروش سمیت 7 گرفتار،8کلو کے قریب چرس،80لیٹرشراب برآمد

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورشراب سپلائر ز کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لیڈی منشیات فروش سمیت 7 منشیات فروش گرفتارکرکی8کلو کے قریب چرس اور80لیٹرشراب برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے لیڈی منشیات فروش رخمیہ بی بی سے 01کلو600گرام چرس ،ویسٹریج پولیس نے منشیات فروش شاہد سی01کلو650گرام چرس اورمنشیات فروش ریحان سے 01کلو 160گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے منشیات فروش علی سے 01کلو200گرام چرس اورمنشیات فروش جواد سی01 کلو 100 گرام چرس برآمد کی، مورگاہ پولیس نے منشیات فروش زبیر سے 01کلو280گرام چرس برآمدکرلی،جبکہ بنی پولیس نے شراب سپلائر محمد عدیل سے 80بوتل شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے،منشیات جیسے ناسور کے خاتمہ کے لیے راولپنڈی پولیس بھر پور کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں