راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں ،پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن

12پتنگ فروش گرفتار، 1000 سے زائد پتنگیں ،112ڈوریں برآمد ،مقدمات درج کرلئے گئے

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہے ،12پتنگ فروش گرفتار، 1000 سے زائد پتنگیں اور112ڈوریں برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے پتنگ فروش صابر سی450پتنگیں اور40ڈوریں ،رتہ امرال پولیس نے پتنگ فروش جاویدسے 120 پتنگیں اور04 ڈوریں ،سٹی پولیس نی02 پتنگ فروش انعام اوراحمد سی35پتنگیں اور02 ڈوریں ،نیوٹاؤن پولیس نے 02پتنگ فروشوں نعیم اورعمیر سی45پتنگیں اور 22ڈوریں ،وارث خان پولیس نے پتنگ فروش نذر سی40پتنگیں اور02ڈوریں ،بنی پولیس نے مبشر سے 20پتنگیں اور01ڈور،آراے باز ار پولیس نے پتنگ فروش بشارت سی180پتنگیں اور02ڈوریں،ویسٹر یج پولیس نے پتنگ فروش رفاقت سے 110پتنگیں اور05ڈوریں، ائیرپورٹ پولیس نے پتنگ فروش اسامہ سے 20پتنگیں اور30ڈوریں برآمدکیں،جبکہ مورگاہ پولیس نے ملزم طاہر سے 35پتنگیں اور04ڈوریں برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہری خصوصا والدین پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی حوصلہ شکنی کریں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں