مورگاہ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار کرلئے

پیر 24 جنوری 2022 23:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) مورگاہ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار کر کے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اومورگاہ اورانکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہو ئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں شہروز اورشہباز شامل ہیں ،ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوا،ایس ایچ اومورگاہ نے بتایاکہ ملزمان نے تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری اورموبائل چوری کی متعدد وارداتوں کے انکشاف کیے ،ایس پی پوٹھوہار نے مورگاہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اورسہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے ،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں