راولپنڈی،گنجمنڈی پولیس کی کارروائی

غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 2ملزمان گرفتار،گیس سلنڈرز اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد

منگل 17 مئی 2022 22:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 02ملزمان کوگرفتارکرلیا ، ملزمان سے گیس سلنڈرز اور دیگر آلات ریفلنگ برآمدکرکے مقدما ت درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طو رپر گیس ریفلنگ کرنے والی02 ملزمان سہیل احمد اور بخت محمد کو گرفتا رکرلیا، ملزمان سے گیس سلنڈرز اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں