راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، 12 ملزمان گرفتار

ہفتہ 28 مئی 2022 21:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 12ملزمان گرفتار کر لئے، ساڑھے 03کلو سے زائد چرس برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے ملزم وقار سے 115گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم محمد وحید سے500گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم سہیل سرور سے250گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم اسحاق سے250گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے ملزم ارسلان سے560گرام چرس، مورگاہ پولیس نے ملزم سرفراز سے160گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم عرفان سے140 گرام چرس، پیرودہائی پولیس نے ملزمہ راشدہ بی بی سے250 گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم بابر سے500گرام چرس، ملزمہ نبیلہ سے425گرام چرس جبکہ روات پولیس نے ملزم محمد ایوب سے250گرام چرس،ملزم محمد صغیر سے200گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا تھاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں