راولپنڈی،تھانہ دھمیال پولیس نے شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2024 22:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) تھانہ دھمیال پولیس نے شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتارکر کی3 چھینے گئے موبائل فون اور زیر استعمال مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکر لیاتھانہ دھمیال کے علاقہ بہار کالونی سے شہری نے 15 پر پولیس کواطلاع دی کہ موٹرسائیکل سوار ملزم موبائل چھین کر فرار ہو گیا ہے جس پر پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق ملزم قبل ازیں منشیات، چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بھی ہے جسے شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں