راولپنڈی ،قتل مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 2 مجرمان گرفتار

پیر 22 اپریل 2024 22:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 2اشتہاری مجرمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے اہلیہ کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم امداد اللہ کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم نے گھریلورنجش پر فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ فاطمہ ٍبی بی کو قتل کر دیا تھا ،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں سال 2018میںتھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا،صادق آبادپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم معین اشفاق کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم معین اشفاق نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑائی جھگڑے کی بناء پرفائرنگ کر کے انتظار احمد کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں سال 2022میں تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کی گرفتار ی انصاف کی فراہمی میں اہم ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں