راولپنڈی،سٹریٹ کرائم و چوری میں ملوث2رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ رقم98ہزار روپے برآمد

منگل 23 اپریل 2024 22:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث2رکنی گینگ کوگرفتارکرکے مسروقہ رقم98ہزار روپے برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اورچوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میں عمر خان اور عمر علی شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 98ہزار روپے برآمد ہوئی۔ایس پی راول فیصل سلیم نے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں