راولپنڈی،پوٹھوہارڈویژن پولیس کے شہباز ٹائون،احاطہ مٹھوخان اورگردونواح میں سرچ آپریشنز

سرچ آپریشنز میں گھروں ، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف ، دوکانیں،ہوٹل اورافراد کے کوائف نوٹ کیے گئے

منگل 23 اپریل 2024 22:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پوٹھوہارڈویژن پولیس نے شہباز ٹائون،احاطہ مٹھوخان اورگردونواح میں سرچ آپریشنزکئے، سرچ آپریشنز میں گھروں ، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف ، دوکانیں،ہوٹل اورافراد کے کوائف نوٹ کیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے شہباز ٹائون،کینٹ پولیس نے احاطہ مٹھوخان اورگردونواح میں سر چ آپریشنزکیے، سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس، ایلیٹ فورس ، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں40گھروں ،12کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف ، 06دوکانیں ، 04ہوٹل اور124 افراد کے کوائف نوٹ کیے گئے ۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں