چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 35 سائنسدانوں ، انجینئرز کو انکی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈز سے نوازا

منگل 23 اپریل 2024 22:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے منگل کو راولپنڈی چکلالہ گیریژن میں عسکری اداروں سے وابستہ ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈز سے نوازا۔ یہ ایوارڈز صدر مملکت کی طرف سے دیے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 35 افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا، جن میں 7 افسران کو ستارہ امتیاز ،15 افسران کو حسن کارکردگی ایوارڈ ، 13 افسران کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو ’’قوم کے گمنام ہیرو‘‘ قرار دیا اور ان کی بے لوث خدمات کو سراہا جنہوں نے ایک مضبوط پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نےقوم کی بنیادوں کو مضبوط بنانے میں بے لوث تعاون کیا ہے، اس کے لیے ہم آپ کے ہمیشہ شکر گزار ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں