جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کی سزا

بدھ 24 اپریل 2024 21:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) راولپنڈی کی ضلعی عدالت نے جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے قتل کے مقدمہ میں نامزد مجرم افتخار علی کو عمر قید اور 05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی،مجرم افتخار علی نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنے بھائی اظہر کو قتل کر دیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ مقتول کے خالہ زاد بھائی کی مدعیت میں سال 2022تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا،صدر بیرونی پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں