ضلعی عدالت نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا سنا دی

جمعہ 26 اپریل 2024 17:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ضلعی عدالت نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا سنا دی ، معزز عدالت کے جج نے ملزم محمد ابرار کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، گوجر خان پولیس نے ملزم کو گزشتہ سال 1660 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا، پولیس نے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی مؤثر پیروی کی جس کے پیش نظر عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں