خیبر پختونخوا میں پولیس اور پاک فوج کے مابین دہشت گردی کے خلاف مثالی تعاون جاری

پاک فوج کے تعاون سے قائم کردہ سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز پشاور کا افتتاح

منگل 30 اپریل 2024 21:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا میں پولیس اور پاک فوج کے مابین دہشت گردی کے خلاف مثالی تعاون جاری، پاک فوج کے تعاون سے قائم کردہ سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز پشاور کا افتتاح ، نئے تعمیر شدہ ہیڈ سی ٹی ڈی کوارٹرز میں جدید طرز پر کرائم سین یونٹ، ڈیٹا کولیکشن ، ڈیٹا مائنگ اور فورنزک لیب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے تعاون سے قائم کردہ سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز پشاور کا افتتاح کر دیا گیا ، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور نئی تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح کیا، نئے تعمیر شدہ ہیڈ سی ٹی ڈی کوارٹرز میں جدید طرز پر کرائم سین یونٹ، ڈیٹا کولیکشن ، ڈیٹا مائنگ اور فورنزک لیب قائم کی گئی ہے، علاوہ ازیں کور کمانڈر پشاور نے سنٹرل پولیس آفس میں آپریشن روم کا بھی افتتاح بھی کیا ، جو جدید مانیٹرنگ سمیت ضلعی رابطوں کیلئے فیوڑن سنٹر کا کردار ادا کرے گا، پولیس حکام نے کور کمانڈر کو سی ٹی ڈی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، ہیڈ کوارٹرز کی تعمیر سے سی ٹی ڈی کی استعداد کار کو مزید تقویت ملے گی، کور کمانڈر پشاور نے خیبر پختونخوا پولیس اور خصوصاً سی ٹی ڈی پولیس کی دہشت گردی کے خلاف کارکردگی کو سراہا، پولیس کی استعداد کار کو بڑھانے میں پاک فوج اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں