شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری

منگل 30 اپریل 2024 22:02

شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں۔ راولپنڈی میں فواد چوہدری اور شیریں مزاری انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیریں مزاری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں،ہم روز انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کیس بھگتنے آتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشت گرد ہیں اور کوئی نہیں، موجودہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ۔ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ پی ٹی آئی میں واپس جا رہی ہیں یا نہیں شیریں مزاری نے جواب دیا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں