راولپنڈی، صدربیرونی پولیس کی کارروائی ،نقب زنی میں ملوث ملزم گرفتار

قبضہ سے مسروقہ رقم2لاکھ 30ہزار روپے ، بیٹری اور15کلو ڈرائی فروٹ برآمد

منگل 30 اپریل 2024 22:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) صدربیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکے مسروقہ رقم2لاکھ 30ہزار روپے ، بیٹری اور15کلو ڈرائی فروٹ برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم راحت اللہ کو گرفتارکرلیا،ملزم سے مسروقہ رقم 02لاکھ 30ہزار روپے ، بیٹری اور15کلو ڈرائی فروٹ برآمد ہوئے، ملزم نے ڈرائی فروٹ کی دوکان کی دیوار توڑ کر رقم اورڈرائی فروٹ چوری کیاتھا۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں