بانی پی ٹی آئی بینک افسر کو رجسٹرار سپریم کورٹ سمجھ بیٹھے

پیر 13 مئی 2024 19:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بینک افسر کو رجسٹرار سپریم کورٹ سمجھ بیٹھے۔بانی پی ٹی آئی نے کاغذات لہرا کر کہاکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) عدالت میں بیان جمع کروا دیا ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا ہے نیشنل کرائم ایجنسی (این سی ای) سے ملی رقم پر 13 ارب روپے منافع ہوا۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 مئی کی سماعت میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے بیان جمع کروایا ہے۔190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے بعد نیب حکام نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی موجودگی کی نفی کردی، نیب حکام نے بتایا بینک کے افسر گوہر مسعود نے منافع والا بیان عدالت میں دیا۔سماعت کے بعد پی ٹی آئی رہنما انتظار پنجوتھا نے بھی بانی پی ٹی آئی کے بیان کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ بینک افسر نے تصدیق کی سپریم کورٹ اکاؤنٹ میں پڑی رقم پر منافع آیا ہے، وہ شخص رجسٹرار سپریم کورٹ نہیں تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں