گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے وائس چانسلر پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی کی ملاقات ، تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا

پیر 13 مئی 2024 20:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے ملاقات کی ، وائس چانسلر نے سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب اور یونیورسٹی چانسلر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا ۔ انہوں نے یونیورسٹی میں جاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں بارے گورنر پنجاب و یونیورسٹی چانسلر کو آگاہ کیا ۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارانی زرعی یونیورسٹی کی زراعت، لائیو سٹاک، زرعی انجینئرنگ، پولٹری و دیگر شعبوں میں مثالی تعلیمی و تحقیقی خدمات ہیں اور بارانی یونیورسٹی کو مزید بہتر بنانا میری اولین ترجیح ہو گی ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب بارانی زرعی یونیورسٹی سمیت باقی تمام یونیورسٹیز کو درپیش مسائل اور مشکلات کو حل کرنا اولین ترجیح ہو گی ۔

انہوں نے وائس چانسلر کو یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی یونیورسٹی کا دورہ کریں گے اور یونیورسٹی سے متعلقہ معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے یونیورسٹی کو درپیش مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں