ژ* سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف مقدمہ کے اندراج سے متعلق دائر درخواست خارج

لله* لیاقت علی چٹھہ کیخلاف الیکشن کمیشن اور محکمانہ کارروائی ہو رہی ہے ،الگ مقدمے کا جواز نہیں بنتا،عدالت

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان بکھرنے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج سے متعلق دائر درخواست بلاجواز دے کر خارج کر دی ہے عدالت نی2صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں تھانہ سول لائن کے اے ایس آئی اسد خان کی رپورٹ کو بنیاد بناتے ہوئے قرار دیا کہ چونکہ سابق کمشنر راولپنڈی پولیس کو یہ کہہ چکے ہیں کہ نہ صرف ان کے خلاف ایک انکوائری الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے بلکہ ان کے خلاف ایک محکمانہ انکوائری بھی ہورہی ہے اور وہ اپنے دفاع کے لئے دونوں انکوائریوں میں پیش ہو رہے ہیں لہٰذا اس سے یہ واضح ہے کہ الیکشن کمیشن اور محکمانہ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ان کے خلاف قانونی کاروائی یقینی ہے اس صورتحال میں الگ سے مقدمہ کے اندراج کا کوئی جواز نہیں بنتا یاد رہے کہ ارسلان احمد اور زیب فیاض ایڈووکیٹ نے سابق کمشنر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ22-A اور22-Bکے تحت عدالت میں درخواست دائر کی تھی سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے پریس کانفرنس میں حالیہ انتخابات میں ڈویڑن بھر میں ریٹرننگ افسران کے ذریعے انتخابی بے ضابطگیوں اور دھاندلی کا اعتراف کیا یہ پریس کانفرنس ملک کے مختلف ٹی وی چینلوں پر نشر ہوئی سابق کمشنر کی جانب سے اپنے جرائم کے اعتراف کے فوری بعد درخواست گزار نے متعلقہ پولیس کو مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دی لیکن پولیس نے آج تک ان کی درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق کمشنر اور اس کے شریک ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا حکم جاری کیا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں