پاک بحریہ ہمیشہ پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا

جمعہ 17 مئی 2024 01:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک بحریہ کی جنگی تیاری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53ویں پی این سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے کثیر جہتی روایتی اور غیر روایتی سیکیورٹی چیلنجوں کا دوستانہ انداز میں مقابلہ کرنے میں پاکستان کی مسلح افواج کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ کی مادر وطن کے لیے بہادری اور قربانیوں کی قابل فخر تاریخ ہے۔قبل ازیں پاکستان نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں